رنگا رنگ

مومن کی پہچان

نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا مومن چوری کر سکتاہے؟ آپﷺ  نے فرمایا ہاں اس سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔پھر پوچھا گیا کہ کیا مومن زانی بھی ہو سکتا ہے؟  آپﷺ نے فرمایا کہ مومن زانی بھی ہوسکتا ہے۔پھر پوچھا گیا کہ کیا مومن جو ابھی کھیل سکتا ہے توآپ ﷺ نے فرمایا کہ ہو سکتا ہے کہ مومن جوا بھی کھیل بیٹھے۔  سب سے آخر میں آپ ﷺ  سے پوچھا گیا کہ مومن جھوٹا بھی ہو سکتاہے ؟  جس پر آپﷺ  نے فرمایا کہ نہیں ، مومن ہمیشہ سچا ہوتا ہے کیونکہ سچ مومن کی پہچان  ہے۔

حافظ عبدالرؤف، او ٹی ، گورنمنٹ ہائی سکول سالصدر، ضلع راجن پور

جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا

لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں

کہ شاہین بناتا نہیں آشیانہ

حمام وکبوتر کا بھوکا نہیں میں

کہ ہے باز کی زندگی زاہدانہ

(علامہ محمد اقبال )

انتخاب: عائشہ ارشاد ، جماعت دہم ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 19 فورڈواہ ،تحصیل حا صل پور

دلچسپ معلومات

٭دنیاکا سب سے بڑا اونچائی پر واقع چڑیا گھربھارت میں ہے۔

٭ماچس 1826ء میں  برطانیہ  کے ادویات  ساز جان واکرنے اتفاقیہ طور پرایجاد کی۔

٭شکرہ وہ پرندہ ہے جو ہوا میں کھڑا ہو جاتا ہے۔

٭ڈولفن مچھلی ایک آنکھ کھول کر سوتی ہے۔

٭جھینگےکا دل اس کے سر میں ہوتا ہے۔

٭ہمارا دل ایک دن میں ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتا ہے۔

 ٭ایک مناسب سائز کے درخت کی لکڑی سے تقریباً 17000 پنسل بن سکتی ہیں۔

٭پیاز کاٹتے وقت چیونگم چبانے سے آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔

٭پاکستان کا پہلا سکہ 1948 میں جاری ہوا۔

معا زیہ کرامت، گورنمنٹ گرلز ترکش ماڈل ولیج سکول رکھ عظمت والا، ضلع راجن پور

غزل

کیا لگے آنکھ ، کہ پھر دل میں سمایا کوئی

رات بھر پھرتا ہے اس شہر میں سایا کوئی

فکر یہ تھی کہ شب ہجر کٹے گی کیوں کر

لطف یہ ہے  کہ ہمیں یاد نہ آیا کوئی

شوق یہ تھا کہ محبت میں جلیں گے چپ چاپ

رنج یہ ہے کہ تماشا نہ دکھایا کوئی

شہر میں ہمدم دیرینہ بہت تھے ناصر

وقت پڑنے پہ میرے کام نہ آیا کوئی

(ناصر کاظمی)

انتخاب: گل جان ، جماعت نہم ، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ خلیفہ، ضلع بہاول پور

کیا آپ جانتے ہیں؟

دنیا کا سب سے بڑا سکول شکاگو امریکہ میں ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا ہسپتال بغداد میں ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا دریا “نیل” مصر میں ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان میں ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا فٹبال سٹیڈیم نارتھ کوریا میں ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ سینٹر دبئی میں ہے۔

دنیا کا  سب سے بڑا سوئمنگ پول چلی میں ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کھدائی کرنے والی مشین جرمنی میں ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ چین میں ہے۔

محمد کیف، جماعت ہشتم، گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول کڑی داؤد خان،ملتان

انڈا کھانےکے فوائد

انڈا قوت مدافعت بڑھانے کابہترین ذریعہ ہے۔
انڈا خون میں اینٹی باڈیز بناتا ہے۔
انڈے میں قدرتی طورپرایسے اجزاءہوتے ہیں جو بیکٹیریا اور وائرس کے خلاف کام کرتے ہیں۔
انڈا موٹاپے سے بچاتا ہے۔
انڈے میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتاہے جوہڈیوں کو مضبوط کرتاہے۔
چاہے بچہ ہو  یا بڑا، ہر عمرکےافراد کوایک انڈا روزانہ کھاناچائیے۔

مریم ریاض ، جماعت ہشتم، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عبداللہ پور، ضلع لودھراں

اردو ہے  جس  کا نام۔۔۔

زبان کسی بھی قوم کی ثقافت کا ایک اہم جز  اور  مافی الضمیر کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔  زبان ہی کے ذریعے انسان اپنے جذبات  واحساسات سے دوسروں  کو آگاہ کرتا ہے اور دوسروں کے خیالات جاننے کے قابل ہوتا ہے۔ کسی بھی قوم کے اتحاد و استحکام کے لیے زبان بہت اہمیت رکھتی ہے۔ زبانوں کا اختلاف ہی دو اقوام کی ثقافت کو ایک دوسرے سے ممتاز کرتا ہے۔  ایک ایسا ملک جہاں مختلف زبانیں رائج ہوں، اس میں عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کوئی  ایسی زبان ہو جسے سب بطور ذریعہ اظہار استعمال کرسکیں،  یہی زبان قومی زبان کہلاتی ہے۔ پاکستان آزاد ملک ہے لیکن یہاں پر مختلف زبانیں پنجابی، سندھی ، پشتو، سرائیکی  اور بلوچی  وغیرہ بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ لیکن پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کیونکہ  21 مارچ 1947ء  کو   ڈھاکا میں بانی پاکستان حضرت  قائد  اعظم محمد علی  جناح  نے  فرمایا  تھا  کہ پاکستان  کی  قومی  زبان اردو  اور صرف اردو ہو  گی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے اردو  کو  اس کا کھویا ہوا  مقام دلانے کے لیے  ‘فروغ’  کے  نام  سے جو پروگرام شروع کیا ہے،  وہ ایک قابل  تحسین  بات ہے۔

محمد سرور زاہد، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مخدوم پور ، ضلع خانیوال
شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •