لطائف

سر! آپ کو تکلیف تو  ہو  گی۔۔۔

ایک استاد صاحب کے پاس چیک ہونے کے لیے ایک پرچہ آیا۔  پرچے پر بڑی خوبصورتی سے طالب علم نے اپنا رول نمبر اور نام لکھا تھا۔  دوسرےصفحہ پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھا تھا۔  تیسرے صفحہ پر سوال کا نمبر لکھا تھا۔  چوتھے صفحے پر بچے نے لکھا : سر!  یہاں سیاہی پھیل رہی ہے۔  پانچویں صفحے پر لکھا:   ایک اور صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔  چھٹے صفحے پر لکھا : سر!  آپ کو تکلیف تو ہوگی،  اگلے صفحے پر سوال شروع کرتا ہوں ۔ جب استاد اگلے صفحے پر پہنچا تو طالب علم نے بڑی خوبصورتی سے لکھا ہوا تھا  : سر! آ پ نے اتنا سفر طے کیا ، اگر مجھے کچھ آتا ہوتا تو پہلے صفحے پر ہی نہ لکھ دیتا۔

امیرحمزہ ، جماعت نہم، گورنمنٹ ہائی سکول 137/10 جہانیاں، ضلع خانیوال

مجھے دھکا  کس نے  دیا؟

کسی بحری جہاز میں کئی افراد سفر کر رہے تھے  کہ اچانک ایک بچہ سمندر میں گر گیا۔ جہاز میں ہلچل مچ گئی۔ تھوڑی دیر بعد ایک نوجوان، بچے کو اپنی گود میں اٹھائے سمندر سے نکل آیا۔ لوگوں نے اس کی  بہادری اور حوصلہ مندی  کی تعریف کی۔  نوجوان بولا : وہ تو سب ٹھیک ہے ، مگر یہ بتاؤ کہ مجھے دھکا کس نے دیا تھا؟

شعیب احمد، جماعت نہم ، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ خلیفہ ، ضلع بہاول پور

کنجوس  آدمی  کا تحفہ

ایک کنجوس آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی  پراسے شطرنج جہیز میں دی ۔کسی نے پوچھا کہ یہ کیسا تحفہ ہے؟ کنجوس آدمی نے کہا: میں اپنی بیٹی کو شادی میں گھوڑے، ہاتھی اور نوکر تحفے میں دینا چاہتا تھا۔

امام بخش مصطفیٰ، جماعت سوئم، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان ضلع راجن پور

مسکرائیے! آپ  کے  چہرے  کی قدر بڑھے گی

ایک بابا جی دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس گئے۔  ڈاکٹر نے کہا منہ کھولیں ۔ انہوں نے منہ کھولا ۔ڈاکٹر نے کہا اور کھولیں۔

بابا جی نے کہا : بیٹا! کیا دانت اندربیٹھ کر چیک کرو گے۔

٭٭٭

 ڈاکٹر  (مریض سے) اس دوا کے دو چمچے صبح ،دو دوپہر ،دو چمچے شام اور دو رات کو لینا ۔

مریض نے گھبرا کر کہا :  جناب چمچے کچھ کم کریں ،میں اتنے چمچے کہاں سے لاوں گا۔

٭٭٭

 ایک بے وقوف  (دوسرے بے وقوف سے)  اگر تم یہ بتا دو کہ اس ٹوکری میں کیا ہے تو سارے کے سارے انڈے تمہارے اور اگر تم یہ بتا دو کہ یہ کس جانور کے ہیں تو وہ مرغی تمہاری اور اگر تم یہ بھی بتا دو کہ اس ٹوکری میں کتنے انڈے ہیں تو 12 انڈے تمہارے۔

 دوسرا بے وقوف: یا ر۔۔۔۔۔۔ کتنا مشکل سوال ہے، کوئی اشارہ تو دو۔

سویرہ مقبول، گورنمنٹ گرلز ترکش ماڈل ولیج سکول رکھ عظمت والا، ضلع راجن پور

فارغ وقت میں کھیل لیا  کروں گا

ایک آدمی نے ایک نوکر رکھا اور اس کو کام بتائے۔دیکھو! گھر کی صفائی کرنا ،کھانا پکانا ،تین وقت چائے بنانا ،بازار سے سودا سلف لانا ،برتن دھونا ،گھوڑے کی مالش کرنا،رات کو میرے پاؤں دبانا اور گھر کے دیگرچھوٹے موٹے کام کرنا ہوں گے۔نوکر نے پوچھا ۔حضور !گھر کے قریب کوئی میدان بھی ہے؟ اس آدمی نے حیران ہو  کر  پوچھا۔ کس لئے ؟ نوکرنے ادب سے جواب دیا۔  جناب ! مجھے خاصی فرصت ہوا کرے گی ،فارغ وقت میں کھیل لیا کروں گا۔

امان اللہ، جماعت ہفتم، گورنمنٹ ہائی سکول ساہن والا، ضلع راجن پور

جناب آپ ہی کا  شاگرد ہوں

استاد:  کمرہ جماعت  میں لڑائی کیوں نہیں کرنی چاہیئے؟

طالب علم : کیا پتہ کل کو امتحان  میں کس کے پیچھے بیٹھنا پڑ جائے۔

استاد: بڑے سمجھ دار ہو۔

طالب علم:جناب آپ کا ہی شاگرد ہوں۔

محمد سرور زاہد، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مخدوم پور ، ضلع خانیوال

بل پھر  بھی  آتے رہیں  گے

احمد صاحب کے گیٹ پر لگا ہوا ڈاک بکس کافی پرانا ہو چکا تھاـ وہ اسے اتار کر نیا بکس لگانا چاہتے تھے لیکن وہ  کافی مضبوطی سے لگا ہوا تھاـ ایک روز وہ اسے اُتارنے کے لیے زور آزمائی کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سایئکل سوار رُک  گیا اور ہمدردانہ لہجے میں بولا:  کوئی فائدہ نہیں جناب! بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بل پھر بھی آتے رہیں گے۔

محمد راشد، جماعت ہفتم، گورنمنٹ ہائی سکول حیدر پور، ضلع بہاول پور

ذرا مسکرائیے

استاد (بچوں سے) کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ گائے کی کھال کا کیا فائدہ ہے؟

کلاس کی سب سے زیادہ ذہین لڑکی نے کھڑے ہوکر جواب دیا: سر! یہ پوری گائے کو اکٹھا رکھتی ہے۔

٭٭٭

بیوی: آپ کو میری خوبصورتی زیادہ اچھی لگتی ہے یا عقل مندی؟

شوہر: مجھے تو تمہاری یہ مذاق کی عادت بہت اچھی لگتی ہے۔

٭٭٭

بیوی: (آسمان پر ستارے دیکھ کر شوہر سے بولی) بتاؤ وہ کون سی چیز ہے جو تم روز دیکھتے ہو لیکن توڑ نہیں سکتے؟

شوہر: تمہارا منہ

٭٭٭

شاگرد (استاد سے) بارش ہوتی ہے تو پانی کہاں جاتا ہے؟

استاد(غصے سے) جہنم میں

شاگرد: پھر تواب تک جہنم کی آگ بجھ چکی ہو گی۔

٭٭٭

ایک بچے نے دوسرے بچے سے کہا: مجھے آج دو روپے کا سکہ ملا ہے

دوسرے بچے نے کہا: ارے یہ تو میرا ہے۔

پہلے بچے نے کہا: ارے جا! مجھے تو ایک ایک کے دو سکے ملے ہیں۔

دوسرے نے کہا: میرا سکہ زمین پر گر کر ٹوٹ گیاتھا۔

خورشید بی بی، جماعت پنجم، گورنمنٹ پرائمری سکول بستی زرگر، کوٹ خلیفہ، ضلع بہاول پور
شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •