سن ری چڑیا بھولی بھالی

تُو پھرتی ہے ڈالی ڈالی

تیرے پیچھے تیرے بچے

ننھی ننھی چونچیں کھولے

تجھ کوبلائیں چُوں چُوں کر کے

کالا کوا ہر دَم بھوکا

اُن کو دیکھے چھپ کر بیٹھا

تُو جلدی سے گھر واپس جا

سن ری چڑیا بھولی بھالی

(قیوم نظر)

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
1762
26