اللہ نے یوں شان بڑھائی ترے در کی
جبریلؑ بھی کرتا ہے گدائی ترے در کی
دی اس کو سلامی بھی ملائک نے ادب سے
کی جس نے شہاﷺ ناصیہ سائی ترے در کی
عشاق کے اشکوں کی روانی کا نہ پوچھو
زائر نے جو روداد سنائی ترے در کی
انسان ہو یا جن ہو پری ،حور و ملک ہو
محتاج ہے یہ ساری خدائی ترے در کی
یہ چاند ستارے ہیں منور ترے صدقے
سورج نے بھی خیرات ہے پائی ترے در کی
یہ عجز و مؤدت سے دعا ہے مری شاؔہد
تا عمر کیےجاؤں صفائی ترے در کی
مزید پڑھیئے
شیئر کریں