تحریر: محمد جواد  تحسین (لنگرسرائے)

موجودہ حکومت کا یہ بہت بڑااقدام ہے کہ اب تمام مکاتب فکر کی مجموعی رائے سے ایک ہی نصاب پر تشکیل شدہ ایک کورس تمام سرکاری  و نجی سکولوں میں پڑھایا جائے گا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سنگل نیشنل کریکولم میں جماعت پنجم تک کا نصاب پہلے فیز میں جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی نصاب کو پڑھایا جا رہا تھا جو کہ نہ صرف عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا بلکہ امیر اور غریب، دیہی و شہری کے ساتھ ساتھ ایلیٹ اور عام سکولوں میں کریکولم کے فرق پر مشتمل تھا۔ سنگل نیشل کریکولم کے نفاذ سے اب ہم تمام بچوں کو،  چاہے وہ کسی بھی سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مدرسے میں پڑھ رہا ہو، اب ایک ہی نصابی کتابیں پڑھے گا، جس سے نہ صرف بچوں کی تعلیم و تربیت ہو گی بلکہ وہ پڑھ لکھ  کر معاشرے  کے  باشعور شہری بن سکیں  گے۔ تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ وہ تربیت یافتہ  اور تجربہ کار اساتذہ سے مستفید ہو سکیں۔

شیئر کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
212
3